دوسرا ٹی 20: زمبابوے کی ٹیم 57 رنز پر ڈھیر

image

دوسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 57 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

قومی ٹیم کی جانب سے سفیان مقیم نے محض تین رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کی، ان کے علاوہ عباس آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ زمبابوے کے 8 کھلاڑی سنگل ہندسہ بھی عبور نہیں کر پائے۔

پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ کے لیے ٹیم کا اعلان گزشتہ روز کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لے لی گئی

دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیےقومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ٹیم میں کپتان سلمان آغا، صائم ایوب، عمیر بن یوسف، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، جہانداد خان، عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اتوار کو پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں میزبان زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.