سفیان مقیم نے عمر گل کا ریکارڈ توڑ ڈالا

image

قومی ٹیم کے اسپنر سفیان مقیم نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی طرف سے بہتر بولنگ کا ریکارڈ بنادیا۔

انہوں نے زمبابوے کے خلاف میچ میں 3 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں جس کے باعث ہوم ٹیم 57 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

یہ پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بہترین بولنگ فیگر ہے، جس کے ساتھ ہی سیفان نے فاسٹ بولر عمر گل کا ریکارڈ توڑا۔

عمر گل بھی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 5 وکٹیں لینے والے بولرز ہیں، جبکہ انہوں نے یہ کارنامہ ایک نہیں بلکہ دو مرتبہ انجام دیا۔

پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 10 وکٹوں سے ہرا دیا

گل نے 2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اوول کے میدان میں نیوزی لینڈ کے خلاف 6 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ 2013 میں سنچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف ایک میچ میں اپنے ریکارڈ کو ری پلے کردیا۔

تاہم رنز کے اعتبار سے سفیان مقیم عمر گل پر بازی لے گئے اور 5 وکٹیں صرف 3 رنز دے کر حاصل کر بیٹھے۔ یوں وہ ریکارڈ بک میں سرفہرست آگئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.