نیلم منیر کی شادی کے فنکشن کی وائرل ویڈیوز نے تہلکہ مچادیا

image

سوشل میڈیا پر ایک بیوٹی سیلون کی دلہن تیاری کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے اداکارہ نیلم منیر کے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا ہے۔

گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی شادی کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں جن میں کہا جارہا ہے کہ اداکار رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

تاہم اب ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں بیوٹی پارلر کی جانب سے اشارہ کیا گیا ہے کہ یہ پاکستان کی اداکارہ ہیں جن کی شادی کا پہلا فنکشن ’نکاح‘ اور ’دعائے خیر‘ کیلئے وہ ان کے سیلون سے تیار ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو آگ کی طرح پھیل رہی ہے جس پر اداکارہ نیلم منیر کے مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے اور سوالات کئے جارہے ہیں جبکہ شوبز سے جڑے کئی فنکاروں نے بھی اس پر ردعمل دیتے ہوئے نیلم منیر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے جس سے سوشل میڈیا صارفین کا شک یقین میں بدل گیا ہے کہ یہ کوئی اور نہیں نیلم منیر ہیں۔

یاد رہے کہ چند انسٹاگرام پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ نیلم منیر دسمبر میں دبئی میں شادی کرنے والی ہیں تاہم وہ کس سے شادی کر رہی ہیں اس حوالے سے تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں البتہ یہ ویڈیو نیلم منیر کی ہے یا نہیں یہ اب تک مکمل طور پر واضح نہیں ہوا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.