پس پردہ مذاکرات ہو رہے ہیں ، بانی پی ٹی آئی باہر جانے کو تیار نہیں ، حافظ حمد اللہ

image

جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ نے بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ مذاکرات کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ میرے خیال میں بانی پی ٹی آئی سے بار بار رابطے ہوئے ہیں، ایک بات پر معاملہ اٹکا ہوا ہے بانی پی ٹی آئی سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ 9 مئی پر قوم سے معافی مانگیں۔ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے 9 مئی میں نے کیا ہی نہیں۔

تلخیاں بہت بڑھ چکی ہیں،پاکستان کو جوڑنےکی ضرورت ہے،مصطفیٰ نواز کھوکھر

انہوں نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق بانی پی ٹی آئی باہر جانے کو تیار نہیں۔ وہ نئے الیکشن کرانے کا مطالبہ کر رہےہیں۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ الیکشن میں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور تمام پارٹیوں نے وہی کچھ کیا جو وہ کرنا نہیں چاہتے تھے۔ آپ کے خیال میں ملک میں حکومت ن لیگ کی ہے؟ پی پی کی سپورٹ حاصل ہے تو کیا ان کی حکومت ہے؟۔

آئی ایم ایف کے پروگرام میں آنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، وزیر خزانہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری پارلیمنٹ 20 منٹ میں قانون سازی کرتی ہے، کس کی طاقت کے بل بوتے پر؟ میں ان کے مینڈیٹ کو ہی تسلیم نہیں کرتا، حکومت تو کسی اور کی ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.