کراچی، 2 دسمبر، 2024ء: پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر "Dining in the Dark" کا انعقاد کیا، جس کا مقصد دائمی نابینا افراد کے لیے ہمدردی اور آگاہی کو فروغ دینا تھا۔
یہ تقریب خاص فوڈز (Khaas Foodz) کے تعاون سے منعقد کی گئی، جس کا مقصدایک ہمدردی کی فزامتعارف کروانا اور بینکنگ پروفیشنلز کو خصوصی افراد کو درپیش چیلنجز کی طرف متوجہ کرنا تھا۔
ایف بی ایل کے ہیڈ آف ہیومن ریسورسز مونس مرزا نے کہا، ”خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر فیصل بینک میں ہم ایک جامع کام کی جگہ کے قیام کے لیے پُرعزم ہیں، جہاں ہر فرد کی صلاحیتوں کی قدر کی جائے اور انہیں سراہا جائے۔ حقیقی ترقی مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کو بااختیار بنانے، رکاوٹوں کو توڑنے اور سب کے لیے ترقی کے مواقع پیدا کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔ Dining in the Dark ایک جامع مستقبل کے لیے آگاہی بڑھانے اور سمجھ بوجھ پیدا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ہمارا مقصد ایسے اقدامات کو عملی جامہ پہنانا ہے جو تنوع، برابری اور شمولیت کو فروغ دے، اور ایک ایسے ماحول کو یقینی بنائے جہاں ہر کسی کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا مکمل موقع ملے۔“
فیصل بینک کا Dining in the Dark اقدام شمولیت اور سمجھ بوجھ کے کلچر کو فروغ دینے کی جانب ایک بامعنی قدم ہے۔ خصوصی افراد کو خودمختار بنانے والے خاص فوڈز کے تعاون سے منعقدہ پروگرام تنوع اور شمولیت کو فروغ دینے اور سب کے لیے مساوی مواقع فراہم کرنے کے بینک کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔
فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) کے بارے میں
فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک ہے، جو ریٹیل، کارپوریٹ اور انویسٹمنٹ بینکنگ میں شریعہ کمپلائنٹ مصنوعات اور خدمات کی وسیع رینج پیش کرتا ہے۔ جدت اور بہترین کارکردگی کے عزم کے ساتھ ایف بی ایل اپنے صارفین کو بہترین بینکنگ خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
فیصل بینک نے خصوصی افراد کے عالمی دن پر ”ڈائننگ ان دی ڈارک“ کا انعقاد کیا