جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب کی بریت کی درخواست خارج

image

جی ایچ کیو حملہ کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی درخواست بریت خارج کر دی گئی۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے کہا کہ عمر ایوب کو واثق قیوم عباسی اور تنویر بٹ کے اقبالی بیان پر نامزد کیا گیا، اقبالی بیان ریکارڈ کرنیوالے مجسٹریٹ کے پیش ہونے تک درخواست منظور نہیں کی جا سکتی۔

اسلام آباد پولیس نے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے

دلائل سننے کے بعد عدالت نے عمر ایوب کی درخواست بریت خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ابھی مقدمہ ابتدائی مرحلے میں ہے اس لئے بریت کی درخواست قبل از وقت ہے۔

عدالت نے کہا کہ ٹرائل اور شہادتیں پیش ہونے کے بعد صورتحال سامنے آئے گی تاہم بادی النظر میں جی ایچ کیو حملہ کیس میں سنگیں الزامات ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.