عالمی معیار کی انسداد فسادات فورس بنائی جائیگی ، قانون پامال کرنیوالوں کو سزائیں دی جائیں ، شہباز شریف

image

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنوں میں قانون پامال کرنے والوں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو سزائیں دی جائیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 24 نومبر کے دھرنے میں فسادات کی تحقیقات کے لیے قائم ٹاسک فورس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتشار پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی پر پیشرفت کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا۔

پی ٹی آئی نے غیر قانونی ہتھکنڈوں سے ملک کی بے عزتی کروائی،شہبازشریف

وزیرِ اعظم نے کہا کہ بیلاروس کے صدر کے دورے کے وقت وفاقی دارالحکومت پر لشکر کشی شدید شرمندگی کا باعث بنی، عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق عالمی معیار کی انسدادِ فسادات فورس بنائی جائے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سیف سٹی میں فرانزک لیب شامل کر کے اسے بین الاقوامی معیار پر لایا جائے گا، فرانزک لیب کو بین الاقوامی معیار پر لانے کے لیے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

نیکٹا اور صوبوں میں کورآرڈینشن بہتر بنانے، دہشتگردوں کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ موقع واردات سے اسلحہ، کارتوس کے خول اور دیگر شواہد اکٹھے کیے جا چکے ہیں، تمام شواہد فرانزک کے لیے بھیجے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.