امریکہ، بلی مار کر کھانے پر 27 سالہ خاتون کو قید کی سزا

image

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست اوہائیو میں گزشتہ اگست میں پیش آیا تھا جہاں ایک 27 سالہ خاتون بلی کو مار کر کھا گئی جس پر عدالت نے ایک قید کی سزا سنائی۔

پڑوسیوں کی شکایت پر پولیس اہلکار خاتون کے گھر پہنچے تو ایک پولیس اہلکار کے باڈی کیم نے کچھ مناظر ریکارڈ کئے جس میں خاتون کو بلی کھاتے ہوئے دیکھا گیا۔

فوٹیج سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہوئی جب ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی مہم کے دوران دعویٰ کیا کہ ہیٹی سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن پالتو بلیوں اور کتوں کو مار کر کھا رہے ہیں۔

بلوں کی عدم ادائیگی، پاکستان ریلوے کی بجلی منقطع کرنے کا عمل شروع

جس کے بعد خاتون کی مذکورہ ویڈیو ٹرمپ کے حامیوں نے اپنے پراپیگنڈے کے لئے خوب استعمال کی تاہم حکام نے تصدیق کی کہ خاتون تارکین وطن نہیں بلکہ امریکی ہے۔

اس موقع پر جج نے ریمارکس میں کہا کہ انہیں اس واقعے پر انتہائی افسوس ہے، مجرمہ کا عمل قابل نفرت ہے اور وہ معاشرے کیلئے کافی خطرناک ہے،جانور بھی بچوں کی طرح ہیں، مجھے اس عمل پر جتنا صدمہ ہے اس کا اظہار نہیں ہوسکتا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.