جنوبی کوریا کے صدر کا مارشل لا ء ختم کرنے کا اعلان

image

جنوبی کوریا کے صدر نے پارلیمنٹ کی قرارداد کے بعد مارشل لا ءختم کرنے کا اعلان کیا۔

جنوبی کوریا کے صدر کا کہنا تھا کہ کابینہ کا اجلاس جلد بلایا جائے گا، پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے بعد مارشل لا کو اٹھایا جائے گا۔

جنوبی کوریا کے صدر نے اپوزیشن پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام لگاتے ہوئے مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں پارلیمنٹ نے مارشل کے نفاذ کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے مارشل لاء کو غیر قانونی قراردے دیا

جنوبی کوریا کے 300 کے ایوان میں 190 ارکان نے مارشل لا کے خلاف ووٹ دے کر صدارتی فیصلے کو کالعدم قراردے دیا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق صدر کے مارشل لا اٹھانے کے اعلان کے بعد جنوبی کوریا میں اپوزیشن کی جانب سے جشن منایا جا رہا ہے۔

یاد رہے جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی ریاست مخالف سرگرمیوں کے باعث مارشل لا نافذ کیا، شمالی کوریاکی طرف جھکاؤ رکھنے والی اپوزیشن پارلیمنٹ پر قابض تھی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.