بالی وڈ اداکار وکرانت میسی کی غیر معینہ مدت تک کے لیے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی۔
پیر کے روز بلاک بسٹر فلم 'بارھویں فیل' کے اداکار نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ فی الحال اداکاری سے کچھ وقت کے لیے بریک لے رہے ہیں، انہوں نے پوسٹ میں کہا تھا کہ میں جیسے جیسے اپنی زندگی میں آگے بڑھ رہا ہوں مجھے احساس ہو رہا ہے کہ اب وقت آ چکا ہے کہ بطور شوہر، والد اور بیٹا مجھے اپنی کچھ ذمہ داریاں نبھانی ہیں جو میں پہلے نہیں نبھا سکا۔
تاہم اب ان کے ایک قریبی ساتھی اور ہدایتکار نے اداکار سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
مذکورہ ڈائریکٹر نے کہا 'وکرانت کو متعدد فلمز اور شوز کی آفرز تھیں لیکن ان کا خیال تھا کہ ان کے مداح بہت جلد ان سے بور ہوجائیں گے، اگر انہوں نے بہت زیادہ کام کیا تو مداحوں میں انہیں دیکھنے کی دلچسپی باقی نہیں رہے گی'۔
ڈائریکٹر کے مطابق وکرانت کی جانب سے دلیرانہ فیصلہ لیا گیا جو اس نے اپنے کیرئیر کے جوبن پر بریک لیا، اب اگر وہ واپسی کرتا ہے تو اس کی واپسی مزید شاندار ہوگی۔