ایک مخلص مرد کا کندھا عورت کے لئے بہت ضروری ہے۔۔ کیا رابی پیرزادہ کو خوابوں کا شہزادہ مل گیا؟

image

پاکستان کی مشہور خطاط اور سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ نے مداحوں کو سوچنے پر مجبور کردیا۔ تصویری پوسٹ میں انہیں کسی شخص کے کندھے پر ہاتھ رکھے مسکراتے دیکھا گیا، اور ساتھ ہی ایک مبہم کیپشن لکھا:

"الحمدللّہ! ہر عورت کے لیے ایک مخلص مرد کا کندھا بہت ضروری ہے!"

یہ پوسٹ دیکھتے ہی مداحوں نے قیاس آرائیوں کا طوفان کھڑا کردیا کہ شاید رابی پیرزادہ نے شادی کرلی ہے۔ کمنٹ سیکشن میں مبارکبادوں کی بھرمار تھی، اور لوگ یہ سوال کرنے لگے: "کیا رابی نے اپنا ہمسفر ڈھونڈ لیا؟"

جیسے ہی مداح خوش فہمی میں مبتلا تھے، رابی نے اگلی پوسٹ کے ذریعے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔ تصویر میں موجود شخص کوئی انسان نہیں بلکہ ان کے آؤٹ لیٹ "حیا بائے رابی" کے لیے استعمال کیا گیا ڈمی تھا، جو نیوی بلیو روایتی شلوار قمیص کی نمائش کر رہا تھا!

رابی نے نہ صرف مداحوں کی خوش فہمی دور کی بلکہ اپنی تخلیقی مارکیٹنگ کا ہنر بھی دکھایا۔ ساتھ ہی پوسٹ میں اپنے ڈیزائنز خریدنے کے لیے ویب سائٹ کا لنک اور فون نمبر بھی فراہم کر دیا۔

پوسٹ کی حقیقت سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر قہقہے گونج اٹھے۔

ایک صارف نے لکھا: "تو یہ تھا وہ کندھا، ہم تو کچھ اور سمجھ بیٹھے!"

دوسرے نے مزاحیہ انداز میں کہا: "یہ مخلص شخص تو ڈمی نکلا، میں نے سوچا آپ کی شادی ہوگئی!"

رابی کی انوکھے انداز میں مارکیٹنگ نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ صرف ایک آرٹسٹ ہی نہیں بلکہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی ماہر بھی ہیں!


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.