زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان اسپنر سکندر رضا کہا ہے کہ حارث رئوف نے صرف زمبابوے کے خلاف ہی نہیں،سب ٹیموں کی وکٹیں لیں۔
قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ حارث ر ئوف بہت مبارک ہو،اسی طرح وکٹیں لیتے رہیں، زمان خان نے کہا کہ آپ کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا گو ہیں۔
پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 10 وکٹوں سے ہرا دیا
فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ حارث آپ نے ہمیشہ اچھی بولنگ کی ہے، اسی طرح کرتے رہیں اور تبریز شمسی نے کہا اچھے کھلاڑی ہی ملک کی نمائندگی کرتے ہیں اور آپ ان میں ٹاپ پر ہیں۔
کارلوس بریتھ ویٹ نے کہا یہ ایک بہت بڑا کارنامہ ہے، مزید کامیابی کے لیے دعا گو ہیں جب کہ کوچ ڈیرن گوف بولے یہ ایک شاندار کارنامہ ہے، آپ نے بہت محنت کی ہے۔