بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ اپنا آخری کارڈ ابھی نہیں بتائیں گے،علیمہ خان

image

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ اپنا آخری کارڈ ابھی نہیں بتائیں گے، گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا اور 6 گھنٹے انتظارکیا، آج بھی جیل سے پیچھے روکا گیا آنے نہیں دیا جارہا تھا۔

راولپنڈی کی اڈیالا جیل کے باہر گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے ہدایت کی کہ لال مسجد سے بھی بڑا سانحہ کرایا گیا جو سانحہ ہوا اس کو مقامی اور عالمی سطح پر اٹھایا جائے۔

انہوں نے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، ان کے اخبارات بند ہیں، ٹی وی کی سہولت بھی نہیں، بانی پی ٹی آئی کو آج اور کل وکلا سے معلومات ملیں، ہم نے بھی ان کو سانحہ سے آگاہ کیا جس پر وہ صدمےمیں تھے۔

علیمہ خان کا کہنا تھاکہ لواحقین اپنے رشتہ داروں کو جیلوں میں ڈھونڈتے پھر رہے ہیں، عمران خان نے کہا شہدا اور گرفتار لوگوں کا پتا کرایا جارہا ہے اور انہوں نے محسن نقوی ور شہباز شریف کے خلاف ایف آئی آرکی ہدایت کی۔

عمران خان اور بشری بی بی کی ناکام بغاوت کے تمام ثبوت سامنے آگئے، عظمیٰ بخاری

انہوں نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ لال مسجد سے بھی بڑا سانحہ کرایا گیا ہے، اب جو واقعہ ہوا اس سے عوامی غصہ مزید بڑھے گا جو سانحہ ہوا اس کومقامی اور عالمی سطح پر اٹھایا جائے۔

علیمہ خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے لوگوں کو لیڈ کیا باقی قیادت کو بھی کنٹینر پر ہونا چاہیےتھا، سوال یہ پوچھا جانا چاہیے کہ گولی کیوں چلی؟


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.