عمر ایوب جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

عمر ایوب نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا، انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو اپنی جگہ جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ کا فیصلہ اپنے خلاف درج مقدمات کے باعث کیا، موجودہ لیگل چیلینجز کمیشن میں موثر کارکردگی دکھانے میں رکاوٹ ہیں۔

ہم اسلام آباد کوئی قلعہ فتح کرنے نہیں گئے تھے، عمر ایوب

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ادارے کے مفاد میں ہے کہ میں کسی اور کو اپنی جگہ نامزد کروں جو اپنی تمام توجہ اس اہم رول پر ادا کر سکے، میرا استعفیٰ جلد منظور کرکے بیرسٹر گوہر کو جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کیا جائے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.