اب پارلیمنٹ میں بھرپور طریقے سے احتجاج کرنا ہے، سنیٹر علی ظفر

image

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسنیٹرعلی ظفر نھے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں بھرپور طریقے سے احتجاج کرنا ہے

سینیٹرعلی ظفر نے پروگرام فیصلہ آپ کا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کچھ پتہ نہیں تھا کہ کیا ہوا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے  کہا کہ  کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی،انہوں نے کہا سینیٹ اور پارلیمنٹ کی ریکوزیشن کریں ،پرامن احتجاج کرنا ہم سب کا حق ہے۔

ہم آئینی و قانون جنگ جاری رکھیں گے ، انصاف عدالتوں سے ہی مل سکتا ہے، ہمارے خلاف کیسز پر کیسز بن رہے ہیں، ہم نے پارلیمنٹ میں سیاسی جنگ کا اعلان کردیا ہے۔

مذاکرات سے بہت سارے حل آپ کو مل جاتے ہیں،مذاکرات سے بڑی مشکل صورتحال سے بھی آپ نکل سکتے ہیں، حکومت کے ساتھ بات چیت کیلئے دو چیزیں بہت اہم ہیں۔

دونوں پارٹیز کو ایک دوسرے پراعتماد کرنا ہوگا کہ جو بھی فیصلہ ہوعملدرآمد بھی ہوگا، یہ دونوں چیزیں جب تک نہیں ہوںگی تب تک بات چیت آگے نہیں بڑھے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.