نادیہ حسین کا گھر میں چوری کی بڑی واردات کا انکشاف

image

معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے اپنے گھر میں ہوئی چوری کی بڑی واردات کا تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔

حال ہی میں نادیہ حسین ندا یاسر کے مارننگ شو میں نظر آئیں جہاں انہوں نے کئی اہم پہلو پر گفتگو کرنے کے ساتھ اپنے گھر میں ہونے والی ایک خوفناک چوری کا واقعہ بھی سنادیا۔

اداکارہ حنا الطاف نےخود کو تنہائی پسند قرار دے دیا

اداکارہ نے بتایا کہ جب ہم امریکہ میں تھے تو ہمارے گھر میں چوری ہوگئی تھی، حالانکہ ہم نے اپنے گھر کے تمام دروازے اور کمرے اچھی طرح سے بند تھے، مگر ہم ایک دروازہ  نہ بند کر سکے جو بالکنی میں کھلتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ،بس پھر کیا تھا چوروں نے اسی دروازے کو استعمال کرتے ہوئے ساری چیزیں چرا لیں، یہاں تک کہ میرے آرٹیفیشل زیورات بھی اپنے ساتھ لے گئے کوئی ایک چیز باقی نہیں چھوڑی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.