ریڈ سی فلم فیسٹیول: اداکار عامر خان اور ایملی بلنٹ کے لیے ایوارڈ

image
بالی وڈ سپر سٹار عامر خان اور معروف برطانوی اداکارہ ایملی بلنٹ کو جدہ میں 5 سے 14 دسمبر منعقد ہونے والے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے چوتھے ایڈیشن کے افتتاحی روز ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

عرب نیوز کے مطابق ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے گذشتہ روز پیر کو ایک بیان میں کہا کہ ’عامر خان کو انڈین سینما کی معروف فلموں ’دنگل‘ اور ’ گجنی‘ کے حوالے سے منفرد اداکار کے طور پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔‘

ہالی وڈ کی فلم ’اے کوائٹ پلیس’ اور ’اوپین ہائمر‘ جیسی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری پر ایملی بلنٹ کی آسکر کے لیے نامزدگی ہوئی ہے۔

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے منتظمین کے مطابق دونوں اداکاروں کو فلم انڈسٹری میں ان کی غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں ریڈ سی اعزازی ایوارڈ دیا جائے گا۔

دونوں اداکار فیسٹیول میں اداکاروں سے گفتگو کی سیریز کا بھی حصہ ہوں گے، جس میں معروف فلمی شخصیات اپنی زندگی اور فلم سازی کے فن کے بارے میں بات کریں گی۔

رواں سال کی سیریز میں دیگر شریک فلمی شخصیات میں امریکی اداکارہ ایوا لونگوریا، امریکی اداکار اینڈریو گارفیلڈ اور انڈین ایکٹر رنبیر کپور شامل ہیں۔

ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن جمانا الراشد نے ایوارڈ کے لیے نامزد دونوں کی اداکاری پر کہا ہے کہ ’عامرخان اور ایملی بلنٹ کی غیر معمولی کارکردگی اور سینما کے لیے ان کی خدمات کو بھرپور طریقے سے سراہتے ہیں۔‘

ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن جمانا الراشد نے کہا کہ اداکاروں کی غیرمعمولی کارکردگی اور خدمات کو بھرپور سراہتے ہیں۔ فوٹو: انسٹاگرام

ریڈ سی فلم ایوارڈ  کے لیے نامزدگی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے عامر خان نے عالمی فنکاروں کو یکجا کرنے میں فیسٹیول کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا ’سینما میری زندگی کا سب سے بڑا شوق رہا ہے اور دنیا بھر کے اہم ترین فنکاروں کے درمیان ہونا فخر کی بات ہے۔‘

’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے پلیٹ فارم سے یہ اعزاز حاصل کرنا میرے لیے بہت عزت کی بات ہے۔‘

عامر خان کا کہنا تھا کہ ’سینما کی دنیا کے حوالے سے اپنے تجربات بانٹے، دوسروں سے سیکھنے اور  اس فیسٹیول کا حصہ بننے کے لیے بے تاب ہوں، ریڈ سی فیسٹیول ہم سب کو ایک مثبت پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔‘

عامر خان نے کہا کہ ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے پلیٹ فارم سے یہ اعزاز حاصل کرنا میرے لیے بہت عزت کی بات ہے۔‘ فوٹو: ایکس

برطانوی اداکارہ ایملی بلنٹ نے ریڈ سی فیسٹیول کی جانب سے خواتین کی ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کی حمایت کرنے کی کوششوں پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے بے حد پرجوش ہوں اور سال 2024 کے اعزاز یافتگان میں شامل ہونے پر مشکور ہوں۔‘

’مجھے خاص طور پر یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ یہ فیسٹیول سینما میں خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی آواز بلند کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔‘

 

سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.