امریکا نے ایران کی تیل فروخت پر عائد پابندیوں میں مزید سختی کر دی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا نے ایران پر غیر قانونی طور پر تیل فروخت کرکے حاصل ہونے والی رقم جوہری پروگرام میں استعمال کرنے کا الزام عائد کیا۔
امریکا نے ایران کے 35 افراد اور اداروں پر فوری طور پر نافذ العمل ہونے والی پابندیاں عائد کیں۔
ٹرمپ کی کامیابی کے بعد کئی ہالی ووڈ اداکاراؤں کا امریکا چھوڑنے کا امکان
امریکا کا کہنا ہے کہ سابقہ پابندی کے باوجود ایران ابھی تک اپنا تیل فروخت کر رہا ہے،اس سے حاصل ہونے والی رقم جوہری پروگرام اور بغیر پائلٹ والے ڈرون بنانے پر خرچ کی جا رہی ہے۔
امریکا کی ان تازہ پابندیوں کا مقصد ایران کو بین الاقوامی آئل مارکیٹ سے دور رکھنا ہے۔