چیمپئنز ٹرافی تنازع، آئی سی سی کا اہم اجلاس آج دبئی میں ہوگا

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس آج دبئی میں ہونے جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق کل دبئی میں ہونے والی آئی سی سی  کے اجلاس کا بنیادی ایجنڈا جے شاہ کا بطور آئی سی سی چیئرمین استقبال ہے، آئی سی سی میٹنگ میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی پر بھی گفتگو ہوسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کیلئے براڈ کاسٹرز اور پروڈکشن ورکشاپ بھی آج دبئی میں منعقد ہوگی۔

چیئرمین پی سی بی کا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر ڈیڈ لاک  ابھی تک برقرار ہے جبکہ پاکستان نے آئی سی سی اور بھارتی بورڈ کو اپنا مؤقف کھل کربتا دیا ہے۔

پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کے تنازع کے دیرپا حل کیلئے پارٹنرشپ فارمولا پیش کرچکا ہے جس کے مطابق پاکستان اور بھارت دونوں ممالک ایک دوسرے کے ملک میں کوئی ایونٹ نہیں کھیلیں گے،یہ فارمولا 3 برس تک رہے گا ۔

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارتی کرکٹ بورڈ یا آئی سی سی سےاس فارمولے پر تاحال کوئی جواب نہیں ملا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.