ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون کب متعارف کرایا جائے گا؟

image

اب تک متعدد کمپنیوں نے فولڈ ایبل فون تیار کیے ہیں مگر ایپل نے ایسا کوئی آئی فون تیار نہیں کیا۔

مگر اب ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026 کی دوسری ششماہی میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

ڈی ایس سی سی کی رپورٹ کے مطابق ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون بک اسٹائل کا ہوگا یعنی آپ ڈسپلے کو کسی کتاب کی طرح کھول یا بند کرسکیں گے۔

پہلے کہا جا رہا تھا کہ ایپل کی جانب سے فلپ انداز کے فولڈ ایبل آئی فون کو متعارف کرایا جائے گا، مگر اس رپورٹ کے مطابق اس کا ڈیزائن مختلف ہوگا۔

یہ فولڈ ایبل آئی فون بڑا ہوگا کیونکہ کمپنی کا خیال ہے کہ صارفین بڑے ڈسپلے والے فولڈ ایبل فونز کو پسند کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پہلا فولڈ ایبل آئی فون 7.9 سے 8.3 انچ بڑا ہوسکتا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ فولڈ ایبل آئی فون لچکدار او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہوگا اور ہزاروں بار کھولنے بند کرنے سے بھی اسے نقصان نہیں پہنچے گا۔

اس کے اندر نیا طاقتور پراسیسر ہوگا جبکہ کیمرا سسٹم بھی بہترین ہوگا۔

فولڈ ایبل اسمارٹ فونز میں ایپل کے قدم رکھنے سے ان ڈیوائسز کی فروخت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

2023 اور 2024 کے دوران فولڈ ایبل فونز کی طلب میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی مگر ایپل کی آمد سے اس مارکیٹ کو نئی زندگی مل سکتی ہے۔

خیال رہے کہ ایپل کی جانب سے کسی نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے میں جلد بازی نہیں کی جاتی اور اس کے بہتر ہونے کا انتظار کیا جاتا ہے۔

ابھی فولڈ ایبل فونز تیار تو ہو رہے ہیں مگر ان میں کافی مسائل سامنے آرہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.