اداکارہ مہر بانو کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟

image

پاکستانی شوبز کی اداکارہ مہر بانو کی بولڈ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے.

مہر بانو ایک باصلاحیت اورمشہور پاکستانی ٹی وی اور فلم اداکارہ ہیں۔ ان کے قابل ذکر پروجیکٹس میں ”میرے ہمنشین“، ”میرے پاس تم ہو“، ”چڑیل اور ٹکسالی گیٹ“ ہیں۔ مہر بانو کی شادی ہدایت کار اور پروڈیوسرشاہ رخ کاظم علی کے ساتھ ہوئی ہے۔

مہر بانو ڈانس کی دلدادہ ہیں۔ وہ اکثر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ڈانس کی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے مداحوں کے ساتھ ایک اور ڈانس ویڈیو شیئر کی۔ اداکارہ نے سبز ٹینک ٹاپ کے ساتھ ایک آف وائٹ شارٹس پہنی ہوئی ہے۔

مداحوں کو ان کی ڈانس ویڈیو پسند نہیں آئی۔ ان کے فالوورز کے مطابق مہر بانو ہمیشہ ایک ہی طرح کے ڈانس موو کے ساتھ آتی ہیں اور وہ ہمیشہ انتہائی بولڈ لباس پہنتی ہیں جو ان کے مداحوں کے لیے انتہائی پریشان کن بن جاتی ہیں۔

بہت سے صارفین نے کہا کہ اس کا ڈانس بالکل بھی متاثر کن نہیں ہے اور وہ کسی کی توجہ حاصل نہیں کر رہی ہیں۔ بہت سے لوگوں کی رائے ہے کہ وہ ڈانس کی کافی جنونی ہے لیکن اس کے لیے اسے پہلے کچھ نئے اسٹیپس سیکھنے ہوں گی۔

کئی لوگوں نے ان کی بولڈ ڈریسنگ پر سخت تبصرے لکھے۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک ہے کہ وہ اپنے انسٹاگرام ریلز میں ایسے کپڑے پہنتی ہے اور اس کے والدین بھی یہ ریلز دیکھتے ہیں۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts