100 سال کا دولہا، 102 برس کی دلہن۔۔ اس عمر میں شادی کا شوق کیسے چڑھا؟

image

محبت کی داستانوں میں نئی تاریخ رقم، جہاں 100 سالہ برنی لٹمین اور 102 سالہ مارجوری فٹمین نے شادی کے بندھن میں بندھ کر ثابت کر دیا کہ دل کے معاملات وقت کے پابند نہیں ہوتے۔ یہ منفرد جوڑا گینیز ورلڈ ریکارڈ میں "معمر ترین نوبیہاتا جوڑے" کے طور پر شامل ہو چکا ہے، جس نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی۔

امریکی ریاست میں منعقدہ اس شادی کی دلچسپ بات یہ ہے کہ برنی اور مارجوری دونوں یونیورسٹی آف فلاڈیلفیا میں ایک ہی وقت میں زیر تعلیم تھے، لیکن ان کی ملاقات کبھی نہ ہو سکی۔ قسمت کا کرشمہ دیکھیے، سالوں بعد ایک پارٹی میں اتفاقاً ملے، بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا، دوستی پروان چڑھی، اور پھر محبت نے ہمیشہ کے لیے ان کے دلوں کو جوڑ دیا۔

یہ جوڑا اپنی پہلی شادیوں کے 60 سالہ تجربے کے بعد ایک بار پھر محبت کی جستجو میں کامیاب ہوا۔ ان کے اس قدم نے یہ پیغام دیا کہ زندگی کے کسی بھی موڑ پر خوشیاں تلاش کی جا سکتی ہیں۔

رشتہ دار سارہ سیشرمین نے ان کی خوشیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، "یہ واقعی حیرت انگیز ہے کہ 100 برس کی عمر میں انہیں ایک بار پھر محبت کا موقع ملا۔"

اس منفرد شادی نے دنیا کو یہ سکھا دیا کہ محبت کا کوئی وقت، جگہ، یا حد مقرر نہیں۔ چاہے عمر سو ہو یا دو، دل ہمیشہ جوان رہتا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.