ارچنا پورن سنگھ نے ریکھا کے ساتھ متعلق کیا کہا؟

image

دی گریٹ انڈین کپل شو کا مستقل حصہ اور بالی ووڈ اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے اپنی زندگی کے منفرد خواب کی پائیہ تکمیل کا تذکرہ کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ارچنا پورن سنگھ کے لیے اداکارہ ریکھا کے ساتھ فلم میں کام کرنا ایک خواب کا حقیقت میں ڈھلنے جیسا تھا۔

ارچنا پورن سنگھ نے 1989ء میں فلم لڑائی میں ریکھا کے ساتھ کام کیا اور اس بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر طویل نوٹ شیئر کیا۔

انہوں نے دی گریٹ انڈین کپل شو میں لیجنڈ اداکارہ کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا اور اس موقع کی تصویر شیئر کی اور اپنے خواب کا ذکر کیا جو پورا ہوگیا۔

ارچنا پورن سنگھ نے مزید کہا کہ وہ بچپن کے دنوں کو یاد کر رہی تھیں جب وہ ایک چھوٹے سے قصبے میں رہتی تھیں، جب میں نے ریکھا کی فلم ساون بادوں دیکھی تو کافی چھوٹی تھی جب مشکل سے ہی یہ امید تھی کہ وہ کبھی ممبئی جا پائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بلآخر یہ خواہش پوری ہوئی اور برسوں بعد میں نے ریکھا جی کے ساتھ فلم لڑائی میں کام کیا، اس دوران ریکھا جی نے مجھے اپنے میک اپ روم میں بلایا اور میک اپ کے حوالے سے مشورے دیئے۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts