انڈین فلم ’پُشپا 2 دی رُول‘ نے ریلیز کے ساتھ ہی نیا ریکارڈ قائم کر لیا

image

الو ارجن اور رشمیکا مندنا کی ’پُشپا 2 دی رُول‘ کی ریلیز کے ساتھ ہی ریکارڈ بننے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

این ڈی ٹی وی  کی رپورٹ کے مطابق ’پُشپا 2 دی رول‘ انڈین سینما کی تاریخ کی وہ فلم بن گئی ہے جس نے ریلیز کے ساتھ ہی سب سے بڑا کاروبار کیا ہے۔

’پُشپا 2 دی رُول‘ نے اس سے قبل ’آر آر آر‘ کا سب سے زیادہ کمائی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

ایکشن سے بھرپور فلم سوکمار کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے۔ فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے روز 175کروڑ انڈین روپوں سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ فلم ’آر آر آر‘ کے پاس تھا جس نے ریلیز کے پہلے روز 133 کروڑ انڈین روپوں کا بزنس کیا تھا۔

فلم کی پہلے دن کی کمائی کا ایک بڑا حصہ بنیادی طور پر تیگلو ویرژن سے حاصل کیا گیا ہے۔

فلم کے تیگلو ویرژن کی کمائی 95.1 کروڑ انڈین روپے ہے جبکہ تامل ویرژن نے سات کروڑ، کنڑ ورژن نے ایک کروڑ، ملیالم ورژن نے پانچ کروڑ انڈین روپے کا کاروبار کیا ہے۔

فلم کے ہندی ورژن نے بھی اچھی خاصی کمائی کی ہے۔ ’پُشپا 2 دی رُول‘ کے ہندی ورژن نے 67 کروڑ انڈین روپے کا بزنس کیا ہے۔

’پُشپا 2 دی رُول‘ اوپننگ ڈے پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے تاہم فلم نقادوں کا خیال ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام تک فلم 250 کروڑ کا ہندسہ عبور کر جائے گی۔

’پشپا‘ کا سیکوئل سرخ چندن کی سمگلنگ کی کہانی کو جاری رکھے ہوئے ہے جس میں الو ارجن اپنے کردار پشپا راج کے طور پر دوبارہ دکھائی دے رہے ہیں جبکہ رشمیکا مندانا شری ولی کے کردار میں نظر آئیں گے۔

اس فلم کی کاسٹ میں جاگاپتی بابو، دھنانجایا، راؤ رمیش، سنیل اور اناسویا بھاردواج بھی شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts