بالی وڈ کے تینوں خان ایک ساتھ کون سی فلم میں جلوہ گر ہوں گے؟

image

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ وہ، سلمان اور شاہ رخ خان فلم میں ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں مگر اس حوالے سے مناسب اسکرپٹ کا انتظار ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شریک عامر خان نے شاہ رخ اور سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق عامر خان نے کہا کہ میں، شاہ رخ اور سلمان 6 ماہ قبل اس پر بات کرچکے ہیں اور اب ہمیں بس ایک مناسب اور اچھے اسکرپٹ کا انتظار ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے سلمان خان اور شاہ رخ خان بھی اس حوالے سے متفق تھے کہ ہم تینوں ساتھ ملکر فلم کریں اور مجھے امید ہے یہ جلد ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ خان نے کہا کہ ساتھ کام کرنے کا آئیڈیا میں نے ہی پیش کیا اور میں نےکہا کہ اگر ہم تینوں ساتھ فلم نا کر پائے تو یہ افسوسناک ہوگا۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts