ماں کی محبت گھر کی دھڑکن ہے۔۔ ریما خان نے پہلی بار والدہ کے ساتھ تصویر اور دل چھو لینے والا پیغام شئیر کردیا

image

"ماں کی محبت گھر کی دھڑکن ہوتی ہے؛ اس کے بغیر زندگی بے رونق لگتی ہے۔ بچوں کی زندگیوں میں ماں کی محبت کا اثر بے حد ہوتا ہے۔ ہمیشہ اپنی ماں کی عزت کریں اور زیادہ سے زیادہ وقت ان کے ساتھ گزاریں۔"

پاکستانی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ریما خان نے اپنی شاندار اداکاری اور دلکش شخصیت سے ہمیشہ مداحوں کے دل جیتے ہیں۔ ریما خان، جو ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو بہت محدود رکھتی ہیں، نے پہلی بار اپنی والدہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے، جو ان کے مداحوں کے لیے ایک جذباتی لمحہ بن گیا۔

ریما خان اپنے خاندان سے بے حد محبت کرنے والی شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ وہ ایک فرض شناس بیوی، ایک ذمہ دار ماں اور ایک پیار کرنے والی بیٹی ہیں۔ اپنی والدہ کے لیے جذباتی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ریما نے مداحوں کو انمول پیغام دیا۔

ریما نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ماں کی محبت بچوں کی زندگی میں سب سے اہم کردار ادا کرتی ہے اور اسے کسی پیمانے پر ناپا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی ماؤں کی عزت کریں اور ان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں۔

ریما خان کی پوسٹ نے مداحوں کے دلوں کو چھو لیا۔ ان کے مداحوں نے ان کی والدہ کی تعریف کی اور ان کے لیے دعائیں کیں۔ بہت سے لوگ ریما کی والدہ کی خوبصورتی اور دلکش شخصیت دیکھ کر حیران رہ گئے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.