اسرائیلی فضائیہ کے شام کے مختلف علاقوں میں 100 سے زائد فوجی اہداف پر حملے

اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق سمیت دیگر علاقوں میں موجود فوجی اہداف پر 100 سے زائد حملے کیے ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جن مقامات پر اسرائیل کی جانب سے حملے کیے گئے اُن میں کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری کا ایک تحقیقی مرکز بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیل واضح کر چکا ہے کہ وہ بشارالاسد اسد حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد ہتھیاروں کو ’شدت پسندوں کے ہاتھوں‘ جانے سے روکنے کے لیے کارروائیاں کر رہا ہے۔
  • مغربی ممالک کا شام میں اقتدار کی پُرامن منتقلی کا مطالبہ، باغیوں کا فوج کے لیے عام معافی کا اعلان
  • وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی سے ٹیلی فونک رابطہ بیروت کے راستے شام میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے ذاتی مداخلت اور مدد کی درخواست
  • روس کے دارالحکومت شام کے سفارتخانے میں شامی باغیوں کا جھنڈا نصب کر دیا گیا ہے۔ یہ جھنڈا ملک سے باہر رہنے والے شامی شہریوں نے نصب کیا
  • کریملن کے ترجمان دمتری پیسکو نے کہا ہے کہ صدر ولادیمیر پوتن نے ذاتی طور پر اسد کو پناہ دینے کا فیصلہ کیا۔ تاہم انھوں نے اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا کہ اسد اس وقت کہاں ہیں
  • ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ شام کی جانب سے ایران سے کسی بھی قسم کی مدد نہیں مانگی گئی
  • امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنا ایک تاریخی موقع ہے

اسرائیلی فضائیہ کے شام کے مختلف علاقوں میں 100 سے زائد فوجی اہداف پر حملے


News Source

مزید خبریں

BBC
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts