سینئر اداکارہ بشری انصاری نے پنجاب میں پروفیشنل ازم کی کمی سے متعلق بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے شوبز کے لوگوں کے رویوں کی بات کی تھی پنجابی قوم کے بارے میں کچھ نہیں کہا تھا۔
اداکارہ بشری انصاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس پر لکھا ہوا تھا پنجاب میرا پیار، میں خود پنجابی ہوں اور مجھے پنجاب سے پیار ہے۔
پھوپھو کی وجہ سے شوبز میں ہوں، سعدیہ امام کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ میں خود پنجابی ہوں، پنجابی میری زبان ہے اس میں سارے پنجابی تھوڑی آتے ہیں، پنجابی تو ایک بہت پیار والی قوم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میرا اپنا ہے، تعلیم وہیں حاصل کی، میرے ماں باپ کا تعلق پنجاب سے ہے، میں نے جو کہا وہ پنجاب کو تھوڑی کہا بلکہ شوبزکے ایک رویے کو کہہ رہی ہوں کہ وہاں کسی کوئی مانتا نہیں تھا۔