عالمی شہرت یافتہ بھارتی طبلہ نواز ذاکرحسین کی حالت تشویشناک ہے۔
منیجر کے مطابق ذاکرحسین سان فرانسسکو کے اسپتال میں زیر علاج ہیں،بھارتی وزارت اطلاعات اور میڈیا نے ذاکرحسین کی وفات کی خبر دی تھی،اہلخانہ کابیان آنے کے بعد بھارتی وزارت اطلاعات نے ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔
قبل ازیں بھارتی میڈیا نے یہ خبر دی تھی کہ عالمی شہرت یافتہ بھارتی طبلہ نواز ذاکر حسین انتقال کرگئے ہیں۔
پی آئی اے کے مستقل سی ای اوکیلئے درخواستیں طلب
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف موسیقار دل کے عارضے میں مبتلا اور سان فرانسسکو کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔
ذاکر حسین مشہور طبلہ نواز استاد اللہ رکھا خان کے فرزند تھے۔