فرانس، صدی کے بدترین طوفان سے دوچار ۔۔ سمندری طوفان نے کتنی تباہی مچائی؟

image

یورپی ملک فرانس میں صدی کے بدترین سمندری طوفان نے تباہی مچادی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، فرانس کے جزیرے مایوٹے میں آنے والے سمندری طوفان "چیڈو" کی تباہ کاریوں اور مختلف حادثات میں 11 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اسکے علاوہ مقامی حکام نے طوفان سے ہزاروں اموات کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

فرانسیسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ فی الوقت اموات کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔

رپورٹ کے مطابق، 220 کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں، سرکاری عمارتوں، اسپتال، سیکڑوں کچے مکانات اور درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

غیر ملکی محمکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ طوفان کا رخ اب زمبابوے اور ملاوی کی جانب مڑ گیا ہے، جس کی وجہ سے موزمبیق کے ساحلی شہر کی سڑکیں زیر آب آگئی ہیں۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.