وی پی این بلاک کر سکتے ہیں لیکن کریں گے نہیں، چیئرمین پی ٹی اے

image

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ وی پی این بلاک کر سکتے ہیں لیکن نہیں کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے سالانہ رپورٹ لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے وہ سوال پوچھیں جو ہمارا مینڈیٹ ہے۔ اور نیشنل سیکیورٹی سے متعلق سوالات پالیسی سازوں سے ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ وی پی این بلاک کرسکتے ہیں لیکن ہم نہیں کریں گے۔ تاہم آج تک کوئی وی پی این بلاک نہیں کیا گیا اور نہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب نے اے آئی ڈبنگ سروس متعارف کرا دی

حفیظ الرحمان نے کہا کہ آج اسکولز اور کالجز بند ہیں۔ اور ایچ ای سی سے سوال پوچھیں تو کہا جائے گا کہ سیکیورٹی کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ یونیفائیڈ ڈیجیٹل آئیڈنٹٹی سے عوام کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی۔ جبکہ شہریوں کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنانے میں آسانی ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کا دستاویزات کی تصدیق کا وقت بھی بچے گا۔ اور شہریوں کو اسٹیٹ بینک ڈیٹا اسی آئی ڈی میں محفوظ ہونے کی آسانی ہو گی۔ معیشت ڈیجیٹائز ہونے سے شفافیت آنے کے ساتھ ریونیو میں بھی اضافہ ہو گا۔

انہوں نے پاکستان میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ کم ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سائبر سیکیورٹی کے چیلنجز درپیش ہیں۔ اور روزانہ کی بنیاد پر سائبر سیکیورٹی کے حملے ہوتے ہیں۔

شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ سائبر سیکیورٹی اور ڈیٹا پروٹیکشن کی ذمہ داری بھی ہماری ہے۔ اور اس پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ڈیجیٹل کمیشن کے ماتحت ڈیجیٹل اتھارٹی بنائے جائے گی۔ اور آنے والے سالوں میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار بہتر ہو گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.