حال ہی میں دلہا بننے والے مشہور یوٹیوبر رجب بٹ کی گرفتاری کی خبریں اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہیں. ذرائع کے مطابق رجب بٹ کس غیر قانونی طور پر شیر کا بچہ تحفےمیں لینے پر گرفتار کیا گیا ہے.
پولیس نے محکمہ وائلڈ لائف کے ساتھ یوٹیوبر کے گھر پر چھاپہ مارا اور محکمہ وائلڈ لائف نے رجب بٹ کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کردیا.
سوشل میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ رجب بٹ سے غیر قانونی کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی ہے جس کے باعث ملزم کے خلاف ناجائز کلاشنکوف رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.