پشاور، لاہور، ٹماٹر کی قیمت میں دو دن میں بڑا اضافہ ہو گیا، دو دن میں ٹماٹر کی قیمت 50 روپے بڑھ گئی۔
پشاور میں سرکاری نرخنامے میں ٹماٹر کی قیمت 150 روپے مقرر کی گئی ہے، گزشتہ روز ٹماٹر کی قیمت میں 30 روپے جبکہ آج 20 روپے کا مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
سرکاری نرخنامے کے مطابق پشاور میں آلو 120 روپے کلو جبکہ پیاز 140 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
لاہور انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری کئے گئے ہیں، سرکاری نرخنامے کے مطابق لاہور میں درجہ اول پیاز کی قیمت 135 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔
مرغی کا گوشت 417 روپے کلو ہو گیا
آلو کی قیمت 90 روپے کلو، ٹماٹر کی قیمت 170 روپے کلو، سبز مرچ کی قیمت 130 روپے کلو، ادرک کی قیمت 340 روپے کلو، دیسی لہسن کی قیمت 560 روپے کلو اور کھیرا فارمی 45 روپے فی کلو ہے۔
میتھی کی قیمت45، بینگن کی قیمت 70 روپے، پھول گوبھی کی قیمت 80 روپے، شلجم کی قیمت 35 روپے، شملہ مرچ کی قیمت 125 روپے اور لیموں چائنہ کی قیمت 70 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔
مٹر کی قیمت 240 روپے کلو، گھیا کدو کی قیمت 100 روپے کلو، گاجر چائنہ کی قیمت 150 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔سرکاری نرخنامے کے مطابق سیب ایرانی 240 روپے جبکہ سیب کالا کولو 255 روپے میں دستیاب ہے۔