فیروز خان کا شمار اس وقت پاکستان کے مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے کافی تنازعات دیکھے ہیں لیکن ان کا اسٹارڈم برقرار ہے۔ فیروز خان جلد ہی عائزہ خان کے ساتھ ڈرامہ سیریز ”ہمراز“ میں اسکرین شیئر کریں گے۔
فیروز خان کی ایک طلاق ہوچکی ہے او راب وہ اپنی اہلیہ زینب کے ساتھ ایک خوشگوار زندگی گذار رہے ہیں۔ انکی والدہ نے اپنا یوٹیوب چینل شروع کیا ہے جہاں انہوں نے بتایا کہ کس طرح کالے جادو نے ان کے خاندان کو تباہ کردیا۔
فیروز خان کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہمارےخاندان کو مسلسل کالے جادو کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ میرے گھر سے باقاعدہ پتلے اور تعویذ ملے ہیں اور جب بھی کوئی ایسی چیز ہمارے گھر سے بر آمد ہوتی ہے تو ہمارے گھر میں غیر معمولی واقعات ہونے لگتے ہیں۔ گھروں میں اختلافات اور لڑائی جھگڑے شروع ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے اپنے اوپر ہونے والے آخری جادو کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پچھلا جادو ہمارے اوپر چھ ماہ پہلے ہوا تھا جب گھر سے لیموں اور اس پر لونگ لگے ہوئے تھے۔
اس متعلق ان کا مزید کہنا تھا کہ ان تعویذوں کے نکلنے کے بعد فیروز کے والد شدید بیمار ہوگئے تھے۔ اور میرے سارے بال جھڑ گئے تھے اور فیروز نے بھی عجیب و غریب حرکتیں شروع کردی تھیں۔