آزاد لڑکیوں کا سسرال میں گزارا مشکل ہوتا ہے، آمنہ ملک

image

معروف اداکارہ آمنہ ملک نے شادی کے لئے رشتہ تلاش کرتے ہوئے لڑکوں اور لڑکیوں کی ڈیمانڈز کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔

اداکارہ آمنہ ملک نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اداکارہ نے آج کل شادی کے لیے اچھے رشتے کی تلاش میں درپیش مشکلات کے بارے میں بات کی۔

جنت مرزا نے خود سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

انہوں نے کہا کہ بچیوں کو اگر شادی سے پہلے ضرورت سے زیادہ آزادی دے دی جائے اور ہر طرح کی سہولت میسر ہو تو بھی اسے دوسرے گھر میں ایڈجسٹ کرنا مشکل لگے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ آج کل لڑکوں اور لڑکیوں کو اپنے شریک حیات میں پرفیکشن چاہیے جو کہ بالکل ناممکن سی بات ہے، ہمیں یہ بات سمجھنی ہوگی کہ انسان کو زندگی میں ہر چیز نہیں مل سکتی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.