خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی، گیس کی پیداوار میں اضافہ

image

ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی جبکہ گیس کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا۔

16 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے پی پی آئی ایس اور انڈسٹری کے اعدادوشمارمیں کہا گیا ہے کہ خا م تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 60ہزار 113 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں ایک فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتے میں خا م تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 60ہزار 635 بیرل ریکارڈکی گئی تھی، 16 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2697 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 3 فیصد زیادہ رہی، پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2631 ایم ایم سی ایف ڈی رہی تھی۔

برانڈڈ گھی اور آئل مینوفیکچررز نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا

اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی خا م تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 29475، پی پی ایل 8731، پی او ایل 3716 اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1073 بیرل ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح سولہ دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 584، پی پی ایل 446، پی او یل 37 اور ماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 808 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.