ہنی سنگھ روزانہ مرنے کی دعا کیوں کرتے تھے؟ گلوگار نے بتادیا

image

بھارت کے مشہور ریپر و گلوکار ہنی سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں بائی پولر ڈس آرڈر کے دوران اپنے لیے موت کی دعا کیا کرتے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یویو ہنی سنگھ کی ڈاکومینٹری نیٹ فلکس پر ریلیز کردی گئی ہے جس میں گلوکار نے اپنی ذہنی حالت سے متعلق کئی انکشافات کیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ہنی سنگھ نے اپنی ڈاکومینٹری میں شاہ رخ کے ساتھ اس خاص ٹور کا ذکر کیا جس کیلئے انہوں نے فوراً سے ہامی بھرلی تھی۔

ہنی سنگھ نے کہا کہ ’اس ارادے کے بعد ہم اگلے دن ہی 4 دن کے ٹور پر امریکا کی فلائٹ پر تھے، اس ٹور کے دوران مجھے محسوس ہونے لگا کہ کوئی مجھے پھنسانے اور میرے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے سازشیں کر رہا ہے، مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ کیا ہو رہا ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’اسی ٹور کے دوران کسی نے یہ افواہ پھیلادی کہ شاہ رخ خان نے ہنی سنگھ کو تھپڑ مارا ہے، شاہ رخ مجھ سے بے حد پیار کرتے ہیں، وہ مجھ پر کبھی ہاتھ نہیں اٹھاسکتے تھے، وہ مجھے شکاگو شو میں ساتھ لے جانا چاہتے تھے لیکن میں محسوس کررہا تھاکہ میں گیا تو اس شو کے دوران مر جاؤں گا لہٰذا میں نے انہیں انکارکردیا‘ ۔

ہنی سنگھ نے مزید بتایا کہ’ اس کے بعد میں نے ایک ٹرمر لیا اور اپنے بال کاٹ دیے جس کے بعد انہوں نے مجھ سے کہا کہ ہم آپ کو کیپ پہنا کر لے جائیں گے جس پر میں نے مضبوطی سے کہا کہ میں نہیں جاؤں گا اور پھر میں نے کافی کا پکڑا مگ اپنے سر پر دے مارا‘۔

واضح رہے کہ بائی پولر ڈس آرڈر درحقیقی مزاج میں تبدیلی اور خرابی کو کہا جاتا ہے، اس بیماری میں مبتلا مریض کا موڈ یا تو بہت زیادہ خوشگوار ہوجاتا ہے یا پھر بہت زیادہ خراب اور اداسی جیسی کیفیات واضح ہونے لگتی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.