اپنے سے 40 سال چھوٹی اداکارہ سے پیار، اداکار کا بڑا بیان

image

سینئر بالی وڈ اداکار گووند نامدیو کا خود سے 40 سال چھوٹی ساتھی اداکارہ سے افیئر کی خبروں پر بیان سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ میں متعدد مشہور کردار ادا کرنے والے 71 سالہ اداکار گووند نامدیو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اور دیگر ذرائع ابلاغ پر خبریں سامنے آئی تھیں کہ ان کا 31 سالہ اداکارہ شیوانگی ورما کے ساتھ افیئر چل رہا ہے۔

ان افواہوں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب اداکارہ شیوانگی ورما نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گووند نامدیو کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی جس کےکیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ 'پیار کی کوئی عمر اور کوئی حد نہیں ہوتی'۔

یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہوگئی اور لوگ یہ سمجھنے لگےکہ دونوں اداکار ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہیں۔ تاہم دونوں کی عمر میں واضح فرق پر صارفین نے حیرت کا اظہار بھی کیا اور اس حوالے سے میمز اور بحث کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

گووند نامدیو نے معاملہ 'بگڑتا' دیکھا تو وضاحت کے لیے خود سامنے آئے اور سوشل میڈیا پر پوسٹ میں بتایا کہ یہ صرف افواہیں ہیں، وائرل ہونے والی تصویر آنے والے پروجیکٹ سے متعلق ہے اور اس کا ان کی ذاتی زندگی سے کوئی تعلق نہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ یہ ریئل لائف نہیں ریل لائف ہے جناب، ایک فلم کی شوٹنگ چل رہی ہے اندور میں جس میں ہم دونوں ساتھ کام کر رہے ہیں۔ یہ اسی فلم کا اسٹوری پلاٹ ہے جس میں ایک معمر شخص کو ایک نوجوان ادکارہ سے پیار ہوجاتا ہے، جہاں تک حقیقت کا معاملہ ہے مجھے کسی نوجوان یا معمر خاتون سے پیار ہوجائے، یہ اس جنم میں تو ممکن نہیں ہے۔

اس موقع پر اداکار نے اپنی اہلیہ سدھا نامدیو سے اظہار محبت کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

اداکار کی جانب سے وضاحت سامنے آنے کے بعد قیاس آرائیوں اور افواہوں کا سلسلہ دم توڑ گیا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.