جنگل سے 52 کلو سونا اور 15 کروڑ کیش کیسے برآمد ہوئے؟

image

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے بھوپال میں انکم ٹیکس (آئی ٹی) ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایک بڑی کارروائی کی گئی، اس دوران بھاری مقدار میں سونا اور رقم برآمد کرلی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کارروائی کے دوران جنگل میں کھڑی ایک کار سے 52 کلوگرام سونا اور 15 کروڑ روپے نقد رقم برآمد کرلی گئیِ۔

رپورٹس کے مطابق اس بات کا انکشاف آئی ٹی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران ہوا، جس میں 100 سے زائد پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی بھوپال کے قریب مینڈوری کے جنگلاتی علاقے میں کی گئی۔ دوران تفتیش کار سے بڑی مقدار میں سونا اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔

معاملہ سامنے آنے پر بھارت میں محکمہ انکم ٹیکس کے افسران حیرت میں مبتلا ہوگئے، تمام نقدی اور سونے کو ضبط کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ یہ چھاپہ بھوپال اور اندور کی ایک معروف تعمیراتی کمپنی پر ٹیکس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہ کے تحت مارا گیا۔ اس سے قبل محکمہ نے مذکورہ کمپنی کے 51 مختلف ٹھکانوں پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ جنگل سے برآمد شدہ نقدی اور سونا ایک بڑی سازش کا حصہ ہو سکتا ہے۔ افسران اس کھوج میں مصروف ہیں کہ اتنی بڑی مقدار میں سونا اور نقدی کہاں سے آئی اور اس کے مقاصد کیا تھے۔

یہ انکشاف ریاست میں ہلچل پیدا کرنے کا باعث بنا ہے، جبکہ افسران کی جانب سے اس معاملے کی مزید باریک بینی سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.