اداکارہ حرامانی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا مگر کیوں؟

image

اداکارہ حرا مانی کے حالیہ بولڈ ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حرا مانی کے بھائی کی شادی ہو رہی ہے اور اداکارہ اس وقت اس خاندانی شادی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

شادی کی ایک تقریب میں شوہر اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ ان کے ڈانس کی ویڈیوزسوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

صارفین اداکارہ کو ان کے بولڈ ڈریسنگ اور ڈانس پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ اداکارہ واقعی بالی ووڈ ڈانس کلچر سے متاثر ہیں اور ان کی نقل کرنے کا کوئی موقع نہیں گنواتی ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھاہے کہ حرامانی آئٹم سونگ کی تلاش میں ہے۔ ایک اورصارف کے نزدیک ان اداکاروں کو پروفیشنل ڈانسر کے ساتھ ان کا موازنہ پسند نہیں، لیکن ان کی طرح اپنے نجی پروگراموں میں ڈانس کرنا پسند کرتے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ مجھے شادی میں ڈانس پسند نہیں، وہ سستے اور بے ہودہ لگتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.