راحت فتح علی خان نے بنگلادیش میں پرفارم کرنے کا کتنا معاوضہ لیا؟

image

پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے بنگلادیش پریمیئر لیگ میں پرفارم کرنے کا معاوضہ 3 کروڑ ٹکا سے زائد (تقریباً 8 کروڑ پاکستانی روپے) لیا ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق راحت فتح علی خان بی پی ایل میوزک فیسٹیول میں شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں آج پرفارم کریں گے، جس کیلئے انہیں 3 کروڑ 40 لاکھ ٹکا بطور معاوضہ دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلادیش بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں راحت فتح علی خان کو بھاری معاوضہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بی پی ایل میوزک فیسٹیول کے ٹکٹ آن لائن دستیاب تھے، تاہم شائقین کی عدم دلچسپی کے باعث بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے ٹکٹ کی قیمت کم کردی ہے، جس کے مطابق پلاٹینم ٹکٹ 12 ہزار ٹکا سے کم کرکے 8 ہزار، گولڈ 6 ہزار، سلور ٹکٹ کی قیمت بھی 2 ہزار کم کرکے 4 ہزار ٹکا رکھی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.