آذربائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ

image

آذربائیجان ایئرلائنز کا مسافر طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 67 افراد سوار تھے، قازق حکام کے مطابق جہاز میں سوار 25 مسافروں کو بچالیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق قازقستان کی وزارت ہنگامہ حالت کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق فضائی حادثے میں 25 افراد کو محفوظ رہے جن میں سے 22 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق آذربائیجان ایئر لائنز کا طیارہ اقتاؤ شہر کے قریب حادثے کا شکار ہوا اور طیارہ گرتے ہی اس میں آگ لگائی جس پر بعدازاں قابو پالیا گیا تاہم حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

وزارت مواصلات کا کہنا ہے کہ طیارے میں 62 مسافر اور عملے کے 5 ارکان سوار تھے، رپورٹس کے مطابق رپورٹس کے مطابق آذربائیجان ایئرلائنز کی پرواز J2-8243 آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے روس کے شہر گروزنی جارہی تھی، دھند کے باعث طیارے کا رخ تبدیل کیا گیا تھا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق طیارے میں سوار 27 افراد کو بچالیا گیا ہے، حادثے کی غیر مصدقہ ویڈیو میں آذربائیجان ایئرلائنز کے ذریعے چلائے جانے والے طیارے میں زمین سے ٹکراتے ہی آگ بھڑک اٹھی اور اس کے بعد کالا دھواں اٹھنے لگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.