عمران خان کی رہائی ہمارے اختیار میں نہیں،عدالتوں میں کیسز کاسامنا کریں،بیرسٹر عقیل ملک

image

مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائی ہمارے اختیار میں نہیں،وہ عدالتوں میں کیسز کاسامنا کریں۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’ہم دیکھیں گے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے اصل مطالبات عوام کے سامنے آنے چاہئیں،دونوں کمیٹیاں آپس میں بات چیت کررہی ہیں،حکومت پر کسی قسم کا کوئی پریشر نہیں۔

مافیا اور حکمرانوں نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ،امیر جماعت اسلامی

امریکا میں کون صدر بن رہا ہے اس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا،کوئی بھی سیاسی جماعت این آر او دینے یا لینے پر یقین نہیں رکھتی،بانی پی ٹی آئی کے کیسز عدالتوں میں ہیں ،عدالتوں میں کیسز کاسامنا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ڈیمانڈ کے طور پر پیش کی جائیگی تو فری پاس نہیں مل سکتا،بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہمارے اختیار میں نہیں،وزیراعظم نے پابندیوں کے حوالے سے دوٹوک مؤقف اپنایا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.