بھارت اگر پاکستان میں کھیلتا تو۔۔ شاہین آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہا؟

image

گزشتہ روز قائد اعظم ڈے کے موقع پر پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ، مزارِ قائد پر حاضری کا موقع ملا یہ میرے لیئے بہت اعزاز کی بات ہے۔

ساتھ ہی کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، حال ہی میں ہم جنوبی افریقہ سے تاریخی ون ڈے سیریز جیتے جو پوری قوم کے لیئے خوشی کا باعث بنی، اس جیت میں کھلاڑیوں کی محنت اور کوشش شامل تھی۔

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ ۔

شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ، پاکستان کرکٹ کیلئے یہ سال اچھا رہا، ٹیم نے کبھی ہمت نہیں ہاری، جب ملک کی نمائندگی کرتے ہیں تو فخر ہوتا ہے، گرین جرسی پہننا میرے لیے اعزاز ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ، "میں کرکٹر ہوں، میرا کام کھیلنا ہے سیاست نہیں۔ بھارت اگر پاکستان میں کھیلتا تو اچھی مہمان نوازی کرتے، اب وہ جہاں بھی کھیلے مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔"


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.