مافیا اور حکمرانوں نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ،امیر جماعت اسلامی

image

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے ملک میں 10کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں،مافیا اور حکمرانوں نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔

ایف آئی اے کی کارروائی،یونان کشتی حادثے میں ملوث ملزم گرفتار

پھالیہ میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت گندم اور گنےکی امدادی قیمت کا اعلان کرے،انہوں نے استفسار کیا کہ چولستان میں زمینیں کس میرٹ پر تقسیم ہو رہی ہیں؟کارپوریٹ فارمنگ سے عام کسان برباد ہو جائے گا۔

کسانوں کے حقوق کی تحریک کا آغاز کر دیا ہے،کسان تحریک کو پورے ملک میں پھیلائیں گے،آئی پی پیز مافیا کیخلاف بھی احتجاج کا آغاز کیا جائے گا۔

حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں،کسان اس ملک کی بہتری کے لئے کوشاں ہے،گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کے بعد حکومت مکر گئی۔

چیمپئنز ٹی20 کپ کا ٹائٹل اے بی ایل اسٹالینز نے جیت لیا

اسکول نجی اداروں کو دیکرحکمران مفت تعلیم کا حق بھی چھین رہے ہیں،آئی ایم ایف سرمایہ داروں پر ٹیکس لگانے کی بات کرتا ہے،یہ مزدوروں اور کسانوں پر ٹیکس لگاتے ہیں،حکمرانوں نے اپنی مراعات میں سو فیصد اضافہ کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.