پاکستان میں گوگل پے کی آمد۔۔ یہ سروس آپ کی زندگی کو کیسے آسان بنا سکتی ہے؟

image

پاکستان میں ڈیجیٹل پیمنٹ کے انقلاب کا آغاز ہونے جا رہا ہے! گوگل، جو کہ دنیا کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی جائنٹس میں سے ایک ہے، اپنے موبائل پیمنٹ سسٹم گوگل والٹ (جسے گوگل پے بھی کہا جاتا ہے) کو جنوری 2025 میں پاکستان میں متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ قدم ملک میں مالی لین دین کے طریقے کو بدلنے میں اہم ثابت ہو سکتا ہے۔

گوگل نے اپنے ڈویلپر پیج پر اعلان کیا ہے کہ گوگل والٹ کو 16 مختلف ممالک میں متعارف کرایا جائے گا، جن میں پاکستان، مصر اور وینزویلا شامل ہیں۔ اس سسٹم کی مدد سے صارفین اپنے موبائل فونز سے بلاتعطل پیمنٹ کر سکیں گے، اور اپنے مالیاتی معلومات کو محفوظ طریقے سے اسٹور کر سکیں گے۔

گوگل والٹ دراصل ایک ڈیجیٹل بٹوے کی طرح کام کرتا ہے جس میں صارفین اپنے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کی تفصیلات محفوظ کر سکتے ہیں۔ آپ جو کچھ اپنے روایتی بٹوے میں رکھتے ہیں، جیسے پیسے، شناختی کارڈ یا ٹکٹ وغیرہ، وہ سب کچھ گوگل والٹ میں محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ اور سب سے بہترین بات یہ ہے کہ آپ اسے اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے کسی بھی اسٹور میں موبائل پیمنٹس کے لیے استعمال کر سکتے ہیں، بغیر کسی کارڈ کے!

اس سسٹم کی سب سے بڑی خاصیت اس کی سیکیورٹی ہے۔ گوگل والٹ کی مدد سے کی جانے والی تمام پیمنٹس انکرپٹڈ ہوتی ہیں، یعنی ہر خریداری کے دوران ایک منفرد کوڈ پیدا ہوتا ہے، جس سے آپ کی معلومات محفوظ رہتی ہیں۔ یہاں تک کہ اگر کوئی شخص آپ کے ڈیٹا تک رسائی حاصل بھی کر لے، تو بھی اس کے لیے کچھ فائدہ مند نہیں ہوگا کیونکہ اس میں آپ کے کارڈ کی تفصیلات نہیں ہوتی۔

گوگل والٹ کی یہ سروس صارفین کو کانٹیکٹ لیس پیمنٹ کا مزہ بھی دیتی ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ اب آپ کو اپنے کارڈ ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس سے نہ صرف خریداری آسان ہو گی بلکہ آپ کے کارڈ کے کھو جانے یا چوری ہونے کا خطرہ بھی ختم ہو جائے گا۔

پاکستان میں گوگل والٹ کی آمد سے نہ صرف خریداری کا طریقہ بدل جائے گا، بلکہ یہ سروس صارفین کو جدید ترین مالیاتی سسٹم کی جانب قدم بڑھانے کا موقع بھی فراہم کرے گی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.