معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں

image

بھارتی ریڈیو کی مقبول میزبان اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سمرن سنگھ گروگرام میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انکے خاندان کا کہنا ہے کہ وہ مسائل کا شکار تھیں۔

مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی سمرن سنگھ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کی شام گروگرام کے اپنے کرائے کے اپارٹمنٹ میں خودکشی کی۔

تاہم انکی رہائش گاہ سے کوئی خود کشی سے قبل لکھی گئی تحریر نہیں ملی، نہ ہی انکے خاندان نے کسی کے بھی خلاف کوئی شکایت داخل کی ہے۔

انکے خاندان کا کہنا ہے کہ انھیں کچھ عرصے سے ذائی مسائل کا سامنا تھا جس کی وجہ سے وہ اس افسوس صورتحال اقدام پر مجبور ہوئیں۔

پولیس کے مطابق، سمرن کے ساتھ رہنے والے ایک دوست نے اپارٹمنٹ میں اس کی بے ہوشی کا بتاتے ہوئے حکام کو اطلاع دی۔ جب پولیس پہنچی تو انہوں نے دروازہ اندر سے بند پایا۔ سمرن کو فوراً پارک اسپتال لے جایا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے پہنچتے ہی انہیں مردہ قرار دے دیا۔

سمرن کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا، باڈی سوگوار خاندان کے حوالے کردی گئی۔ تفتیش کار ان کی موت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.