حکومت بلوچستان کابینظیر کسان کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

image

حکومت بلوچستان نے بینظیر کسان کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کسان کارڈ کی منظوری دے دی ہے،کارڈ کے تحت چھوٹے زمینداروں کو سبسڈی دی جائے گی۔

کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 4، 4 ہزار رنز،بابراعظم دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے

کسان کارڈ صدر آصف زرداری اوروزیر اعظم کے کسان دوست وژن کا حصہ ہے،بلاول بھٹو نے سندھ اور بلوچستان کے کسانوں کیلئے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کسان کارڈ کا پہلا مرحلہ بلوچستان حکومت اپنے وسائل سے شروع کررہی ہے،دوسرے مرحلے میں وفاقی حکومت سے معاونت حاصل کی جائے گی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400روپے کا اضافہ

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ تاریخی اقدام بلوچستان حکومت کے کسان دوست وژن کا حصہ ہے،صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئےتمام اتحادی ایک پیج پر ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.