سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جنوری 2025 کو ملک بھر کے بینکس عوام سے لین دین کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق سٹیٹ بینک بدھ یکم جنوری 2025 کو’’ بینک تعطیل‘‘ کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا۔
ملک بھر میں پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم
تمام بینک،ترقیاتی مالی ادارے، مائیکروفنانس بینک بھی عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے،اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام بینکوں کے ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔