بجٹ 26-2025 میں الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق اہم حکومتی فیصلہ

image

حکومت نے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے بجٹ میں پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر کاربن لیوی اس سال ڈھائی روپے اور اگلے سال 5 روپے لگانے کی تجویز دی ہے۔

بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ نے کہاکہ ٹو اینڈ تھری وہیلرز کے لیے نئی انرجی وہیکل پالیسی بنائی ہے تاکہ لوگ الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دیں ۔

فرنس آئل پر پیٹرولیم لیوی وفاقی حکومت کی اعلان کردہ شرح کے مطابق عائد کی جائے گی۔

اس کےعلاوہ پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں اور ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں یکسانیت لانے کی تجویز دی گئی۔

جبکہ 18 فیصد ٹیکس سے کم شرح والی گاڑیوں پر بھی 18 فیصد عمومی سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ اس وقت 1800 سی سی تک کی ہائبرڈ گاڑیوں پر 18 فیصد کے بجائے ساڑھے 8 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.